زکریا یونیورسٹی نے عدالت عالیہ کے حکم پر راجہ شہزاد کا گھر ڈی سیل کردیا
زکریا یونیورسٹی کےزکریا یونیورسٹی کے سینئر کلرک راجہ شہزاد نے انتظامیہ کی طرف سے گھر سیل کرنے کے حوالے سے ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی تھی، جس پر لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ جب وہ خود انکوائری میں شریک ہیں اور جوابات دے رہے ہیں توان کے گھر کو سیل نہیں کیا جاسکتا ہے ، یہ خلاف قانون ہے، انکوائری یونیورسٹی قانون کے مطابق جاری رکھی جائے مگران کاگھرفوری طور پر ڈی سیل کردیا جائے ۔
مگر یونیورسٹی حکام نے عدالتی احکامات کوطاق میں رکھ دیااوگھر ڈی سیل کرنے سے انکارکردیاجس پر متاثر راجہ شہزاد نےتوہین عدالت کا کیس دائر کردیا اور عدالت نے یونیورسٹی سے جواب طلب کرلیا، جس پر رجسٹرار نے ایک پھر انکار کرنے کی کوشش کی تاہم لیگل ڈیپارٹمنٹ اور سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ان کو تمام ثبوت فراہم کردئے کہ یہ گھر راجہ شہزاد کے نام الاٹ ہے، اس لئے فوری ڈی سیل کرنا ضروری ہے جس پر ان کا گھر جمعرات کی شام ڈی سیل کردیاگیا۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں وائس چانسلر نے گھر ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اس پر عمل کرے ۔