Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈاکٹر قاضی عبد الرحمٰن عابد مرحوم کی چوتھی برسی منائی گئی

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے شعبۂ اردو میں ڈاکٹر قاضی عبد الرحمٰن عابد مرحوم کی چوتھی برسی کے موقع پر ایک تعزیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں شعبہ کے اساتذہ، طلبہ اور مرحوم کے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ ڈاکٹر قاضی عبد الرحمٰن عابد مرحوم نہ صرف شعبۂ اردو کے ایک قابلِ فخر طالبِ علم تھے بلکہ ایک مایہ ناز استاد کی حیثیت سے بھی علمی و تدریسی خدمات انجام دیتے رہے۔

ان کی برسی ہمیں ایک ایسے باوقار، علم دوست اور بااخلاق انسان کی یاد دلاتی ہے جنہوں نے اپنی زندگی علم و دانش کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی، مرحوم کی شخصیت علم، متانت اور خلوص کا حسین امتزاج تھی۔ وہ نہ صرف ایک بہترین استاد تھے بلکہ ایک شفیق رہنما اور مخلص انسان بھی تھے۔

ان کی گفتگو میں شائستگی، انداز میں وقار اور فکر میں گہرائی نمایاں تھی۔ آج ان کی جدائی کو چار برس بیت چکے ہیں، مگر ان کی یادیں اور علمی خدمات آج بھی دلوں میں زندہ ہیں۔

چیئرپرسن شعبۂ اردو ڈاکٹر فرزانہ کوکب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر قاضی عبد الرحمٰن عابد مرحوم شعبہ کا قیمتی اثاثہ تھے۔ انہوں نے نہ صرف تدریسی میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں بلکہ تحقیق و تنقید کے شعبے میں بھی اپنا منفرد مقام بنایا۔
ان کی علمی بصیرت اور اخلاقی قدریں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اساتذہ کسی بھی ادارے کا سرمایہ ہوتے ہیں اور ان کی یاد ہمیشہ شعبۂ اردو کے لیے باعثِ فخر رہے گی۔

اجتماع کے اختتام پر مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button