ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام بڑی تقریب

زکریا یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے زیر اہتمام جشن آزادی پورے ملی جوش وخروش سے منایا گیا۔
تفصیل کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال کی سرپرستی میں پروفیسرڈاکٹر فواد رسول کی ہدایت پرںڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز نے جناح آڈیٹوریم میں 78ویں یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا۔
تقریب کا آغاز پرچم کشائی، قومی ترانہ، وطن عزیز کی خوشحالی کے لیے دعاؤں اور آزادی کی علامت کے طور پر غبارے چھوڑنے سے ہوا۔
زکریان سوسائٹیز کے طلباء و طالبات نے ملی نغمے، نظمیں، تقاریر، ڈرامہ اور پاکستان کے 78 سالہ سفر پر ایک خصوصی دستاویزی فلم پیش کی۔
وائس چانسلر نے اپنے ولولہ انگیز خطاب میں ہمارے آبا و اجداد اور مسلح افواج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور حالیہ آپریشن "بنیان المرصوص” کو معرکۂ حق کی علامت قرار دیا۔
تقریب میں گولڈ میڈلز اور رول آف آنر نمایاں طلبہ کو عطا کیے گئے، بچوں میں قومی پرچم تقسیم کیے گئے، اور اختتام پر کیک کاٹا گیا۔




















