ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افئیرز زکریا یونیورسٹی ملتان میں عشرہ رحمت للعالمین منایا گیا

اسلامک ریسرچ سنٹر،ادارہ علوم اسلامیہ اور ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افئیرز زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام حضور نبی کریم صلیٰ آللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کے 1500 سال مکمل ہونے پر عشرہ رحمت للعالمین منایا گیا۔
اس سلسلے میں یونیورسٹی کے شعبہ جات کے طلباء وطالبات کے مابین تلاوت ، نعت اور تحریری و تقریری مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر عبد القدوس صہیب ڈین فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز اینڈ لینگویجز، پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز، معزز اساتذہ کرام کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں کے کثیر طلباء وطالبات نے شرکت کی۔
اسی سلسلے میں مذہبی ہم آہنگی اسلام اور پاکستان کے عنوان پر ایک سیمینار بھی منعقد ہوا، جس میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ڈین فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز اینڈ لینگویجز اور ڈاکٹر افتخار علی گیلانی نے خطاب نے خطاب کرتے ہوئے سیرت کی روشنی مذہبی ہم آہنگی سے متعلق اسلامی تعلیمات سے آگاہی اور ان پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت و اہمیت کو بالخصوص پاکستانی تناظر میں واضح کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز سے ڈاکٹر عبد الباسط بھی موجود تھے، ان مقابلہ جات کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر قاریہ نسرین اسسٹنٹ پروفیسر انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز تھیں۔ مقابلہ جات میں مقابلہ حسن قرات اول، احتشام الحق شعبہ اسلامیات دوم، سرور شعبہ سرائیکی سوم، رضوان اللہ شعبہ اسلامیات چہارم، اریسہ نور شعبہ کمپیوٹر سائنس مقابلہ حسن نعت اول، احمد ضیاء شعبہ انوارنمنٹل سائنس دوم، صدف بتول اسلامیات سوم، مسکان سجاد شعبہ ریاضی چہارم، محمد سلمان ماس کمیونیکیشن مقابلہ تقریر اول، محمد شکیل اسلامک اسٹڈیز دوم، محمد نعمان ریاضی سوم، عائشہ کریم مالیکیولز بائیولوجی چہارم مشال عرفان گیلانی لاء کالج رہیں ۔




















