Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملک رفاق علی اعوان پھر فاتح

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ایمپلائز پروگریسو لبرل گروپ کے ملک رفاق علی اعوان فنانس سیکرٹری کی سیٹ دوبارہ گنتی میں 27 ووٹوں سے جیت گئے ۔
تفصیل کے مطابق جامعہ میں یونین کے الیکشن میں ملک رفاق اعوان نے عبدالستار رانجھا کو 22 ووٹوں سے شکست دی تھی، دوبارہ گنتی چیف الیکشن کمشنر رانا لیاقت ، مہر فیاض سیال اور عبدالستار رانجھا نے کی۔
ایمپلائز پروگریسو لبرل گروپ کے چیئرمین محمد حر غوری چیف آرگنائزر ملک ندیم عباس بوسن ، مہر مریدعباس ہانسلہ، خرم عظیم، ملک ظفر چاچک ملک وقار کھوکھر، احمد گجر ، مہر شاہد وگڑ ، رانا ساجد ، خرم عظیم ، غلام عباس تھہیم ، ملک اسلم بوہنہ ، شیخ حسن سعید صداقت بلوچ ، ملک منور وینس ، ارشد میتلا، طلعت سہو ،شکیل حیدر شاہد اور دیگر نے ملک رفاق کو ری کاونٹنگ میں جیتنے پر مبارک باد پیش کی۔



















