Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے ملازمین کےلئے بری خبر۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔۔

2022 میں ترقی پانے والے زکریا یونیورسٹی کے 23 ملازمین کی تعیناتی منسوخ کردی گئی، متاثرین نے عدالت جانے کا اعلان کردیا ۔

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے 2022 میں کلاس فور کے ملازمین ترقی دی تھی، جس کےلئے سلیکشن کمیٹی بھی ہوئی تھی جس میں ایمپلائز نے کمپوئزنگ ٹیسٹ اور انٹرویو دیا تھا، سلیکشن کمیٹی کے سفارشات پر ملازمین کو ترقی دی گئی مگر پرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے ان 23ملازمین کی ترقی روکتے ہوئے منسوخ کردی اور دوبارہ سلیکشن کمیٹی میں بھیجنے کا عندیہ دیا ہے۔

اس سلسلے میں رجسٹرار کی طرف سے جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ان ملازمین کی ترقی میں مقررہ کردہ قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے، اس لئے ان کی ترقی کو کالعدم قرارد دیاجاتا ہے۔

ان ملازمین میں حافظ محمد طاہر ، محمد رب نواز ، محمد واصف، محمد افضل، حافظ جعفر حسین ، محمد طیب، محمد وسیم ، عطاالرحمان، محمد زبیر اسلم ، جاوید سلیم، محمد عمران اشرف، تنویر احمد، غضنفر عباس، شفیق الرحمان، مظہر بلال ،باغ علی مجاہد، نذیر احمد، محمد شعیب فرید، فرقا ن احمد، محمد وقاص، محمد فیاض ، محمد منیر اور خرم شہزاد شامل ہیں ۔

ان ملازمین نے اس فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہم نے تمام قوانین پر عمل کرتے ہوئے ترقی حاصل کی تھی، جبکہ قانون کے تحت پرو وائس چانسلر سینڈیکیٹ کی منظوری کے بعد اس کو کالعدم قرار نہیں دے سکتا ، ہم عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button