Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ایمپلائیز یونین کے الیکشن؛ شیروں کی پھر حکومت آگئی

زکریا یونیورسٹی ایمپلائز یونین کے الیکشن میں تھری ایم نے کلین سوئپ کردیا ، ملک صفدر حسین بھاری اکثریت سے صدر اور رانا مدثر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ یوٹی ایف کی حمایت بھی جھنڈا بلند نہ کرسکی اور دعوے دھرے رہ گئے۔

زکریا یونیورسٹی ایمپلائز یونین کے الیکشن گذشتہ روز منعقد ہوئے جس میں دو گروپ آمنے سامنے تھے، تھری ایم متحدہ ملامین محاذ نے بھاری اکثریت سے الیکشن جیت لیا۔

بہاؤالدین زکریا ایمپلائز پروگریسو لبرل اتحاد گروپ کو بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جاری نتائج کے مطابق تھری ایم کے امیدوار ملک صفدر جن کا نشان "شیر” تھا نے صدارت کے لیے ایک ہزار ایک سو 13 ووٹ حاصل کر کے فتح اپنے نام کی جبکہ ان کے مد مقابل غلام حر غوری نے 695 ووٹ لے سکے۔

سینیئر وائس پریزیڈنٹ کی سیٹ پر محمد صدیق خان بلوچ ایک ہزار 112 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ غلام اصغر خان 657 ووٹ لے سکے۔

وائس پریزیڈنٹ کے سیٹ پر رفاق علی اعوان ایک ہزار 34 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ملک ندیم 733 سوٹ لے سکے، جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر رانا مدثر ایک ہزار 46 ووٹ کے ساتھ کامیاب ٹھہرے، مد مقابل شاہد ریاض موتھا 730 روٹ لے سکے۔

جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر شان علی قریشی نے ایک ہزار 119 ووٹ لے کر جیت اپنے نام کی ملک عثمان امیر 703 ووٹ لے سکے۔

فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر ملک محمد اعجاز بھپل 791ووٹ لے سکے جبکہ امین سمرا نے 961 ووٹ کے ساتھ جیت اپنے نام کی۔

پریس سیکرٹری کی سیٹ پر عبداللہ وینس 988 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے، محمد ثوبان خورشید صاف 753 ووٹ لے سکے، سپورٹس سیکرٹری کی سیٹ پر آصف رضا میر ایک ہزار 17 ووٹ کے ساتھ کامیاب ٹھہرے جبکہ قاسم خان سنجرانی 752 ووٹ لے سکے۔

ایگزیکٹو کونسل کی سیٹ پر کامیاب ہونے والوں میں مشتاق احمد، خالد حسین نانڈلا، رانا دلشاد احمد، الطاف حسین، ملک محمد یونس، رانا جمشید اقبال، محمد عامر، حنیف ملک اتش، محمود ارائیں، ملک عدنان تھیم، محمد عدیل ظفر، رانا افتخار احمد اور ملک محمد عمران شامل ہیں۔

قبل ازیں الیکشن خوشگوار اور منظم ماحول میں منعقد ہوئے، جس میں تنظیم کے ممبران نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی قیادت کا انتخاب کیا۔ الیکشن کے عمل کو شفاف، غیر جانبدار اور ضابطہ کار کے مطابق مکمل کیا گیا۔

کامیاب ہونے والے عہدیداران ملک صفدر ، رانا مدثر ریاض کا کہنا تھا کہ وہ تنظیم کے آئین اور قواعد کے مطابق کام کریں گے اور ادارے کی ترقی و استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے، تمام ممبران کے مسائل کے حل، تنظیمی امور کی بہتری، اور باہمی اتحاد و یگانگت کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے مگر اب وقت ہے کہ تمام ممبران مل کر تنظیم کے روشن مستقبل کے لیے کام کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بہاؤالدین زکریا ایمپلائز پروگریسو لبرل اتحاد گروپ کو اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور یوٹی ایف کے عہدیداروں کی حمایت تھی تاکہ ٹیچرز آفیسرز تنازع میں تھری ایم کو آفسرز کا ساتھ دینے پر سبق سکھایا جاسکے مگر ٹیچرز کی مداخلت پر پروگریسو لبرل کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا اور ان کا حقیقی ووٹ بھی ساتھ چھوڑ گیا اور بھاری شکست مقدر بن گئی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button