Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر روٹھ گئے، منانے کے لئے بڑوں کی بیٹھک آج ہوگی

سال بدل گیا مگر زکریا یونیورسٹی کے حالات نہ بدلے ، وائس چانسلر کی ایک ادا نے یونیورسٹی کا ڈاک سسٹم ہی جام کردیا ، اساتذہ سے ناراضی کو دل پر لے گئے اور روٹھ گئے، زکریا یونیورسٹی کی تین یونینز آج وائس چانسلر کو منانے جائیں گی۔

یونیورسٹی کی اعلیٰ سیٹوں پر بیٹھے آفیسرز کا کہنا ہے کہ زکریا یونیورسٹی میں گزشتہ ایک ہفتے سے وائس چانسلر نے اساتذہ کی آنے والی ڈاک دستخط نہیں کی صرف چند فائلز اور کیسز کی منظوری دی جس کی وجہ اکیڈمک سٹاف ایسوسی کی نئی قیادت کو قرار دیا جارہا ہے۔

گزشتہ ماہ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کے ساتھ آنے والے ناخوشگوار واقعہ کے بعد وائس چانسلرنے چپ سادھ لی اور کسی بھی فائل پر دستخط کرنے سے انکار کردیا، تاہم چپکے سے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک اے ایس اے والے معافی نہیں مانگیں گے ڈاک نہیں کروں گاش جس کی وجہ سے ڈاک روک دی گئی ہے ۔

جس پر دو یونینز جن میں ایمپلائز اور آفیسرز ایسوسی ایشن شامل تھیں نے اس معاملے کو حل کرنے کےلئے مل بیٹھنے کو تیار ہوئیں اور وائس چانسلر کو یقین دہانی کرانے کی کوشش کی، تاہم سوموار کو اساتذہ کے سینئر اساتذہ جن میں ڈین آف اسلامک سٹیڈیز ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ، ڈاکٹر محمد آصف یاسین اور ڈاکٹر بنیامین شامل تھے رجسٹرار سے ملاقات کی، جس کے بعد فیصلہ کیاگیا کہ تمام یونینز مل کر وائس چانسلر سے ملاقات کریں گی، جس کے لئے آج بدھ دو بجے دوپہر کا وقت طے کیاگیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ وائس چانسلر کایہ رویہ بہت ہی بچگانہ اور ناپروفیشنل ہے اس طرح ادارے نہیں چلتے ، وہ ادارے کی سربراہ ہیں، ان کوسب کی سننی ہے اور قانون میں رہتے ہوئے داد رسی کرنی ہے، روٹھنے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

آج بیٹھک مستقبل کے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے جو وائس چانسلر فیکلٹی اور ملازمین کی ریلشن شپ کا تعین کرے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button