Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انرجی سنٹر زکریا یونیورسٹی کا افتتاح

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں غوث اعظم رینیوایبل اینڈ ایفیشنٹ انرجی سنٹر آف ایکسی لینس کے تقریب سنگ بنیاد کا انعقاد کیاگیا۔

ایکسی لینس سنٹر کی گراؤنڈ بریکنگ کا افتتاح صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹراخترملک نے کیا ، جبکہ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی ، وائس چانسلر انجیرنگ یونیورسٹی ڈاکٹر محمد کامران ، ایم پی اے ملک سلیم لابر ، ایم پی اے میاں طارق عبداللہ ، پراجیکٹ ڈائریکٹر عبدالستار ملک ودیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

سنٹر فار ایکسی لینس 30 کروڑ روپے کا پراجیکٹ ہے جو کہ تین سال کی قلیل مدت میں مکمل ہوگا، اور اس سنٹر کے تحت آٹھ ٹیسٹنگ لیبارٹریز قائم کی جائیں گی جبکہ طلباء طالبات کو ٹریننگ اور ریسرچ ورک پر بھی بھر پور توجہ دی جائے گی ۔
سنٹر فار ایکسی لنس متبادل بجلی کے ذرائع کے حوالے سے شارٹ کورسز بھی شروع کرائے جائیں گے۔

صوبائی وزیر ڈاکٹراخترملک اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے اس سنٹر کو بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے لیے ایک اعزاز قرار دیاہے ۔

صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہاہے کہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی میں سنٹر آف ایکسی لنس کسی اعزاز سے کم نہیں ہے اس خطے اور اپنے ملک کے لیے جو ہوسکا کرتا رہوں گا ۔

بہاء لدین زکریایونیورسٹی میں سنٹر فار ایکسی لنس کی گرائونڈ بریکنگ سرمنی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی درس گاہ میں پودا لگانے کا موقع ملا ہے، اور یہ اس خطے کے لیے ایک اعزاز ہے اور آج جو شمع ہم نے روشن کی ہے یہ ضرور روشن رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ بطور وزیر انرجی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی سمیت ، نشتر ہسپتال ملتان ، کارڈیالوجی ہسپتال، اور گیارہ ہزار پرائمری سکولوں کو سولر پر منتقل کیا ۔

انہو ںنے کہاکہ سابقہ حکمرانوں نے مہنگے داموں پر بجلی خریدنے کے پراجیکٹ شروع کیے تھے جبکہ ہم نے سستی بجلی خرید کر چوبارہ لیہ اور جھنگ میں دو اہم پراجیکٹ شروع کیے ہیں، جہاں سے سینکڑوں میگاواٹ بجلی سسٹم کا حصہ بن رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہ جانے کیسے آر ایل این جی ، ڈیزل اور کوئلے پر پلانٹ لگائے جارہے تھے، اور متبادل انرجی کے ذرائع کے حوالے سے کوئی کام نہیں کیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ بطور وزیر صحت میری کوشش ہے کہ جلد نشتر ٹو ہسپتال میں او پی ڈی شروع ہوجائے ، جبکہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میں دو سو بیڈ کا ایک نیا ہسپتال بنانے جارہے ہیں اور مارچ تک سول ہسپتال ملتان میں نئی مشینوں کے ساتھ ڈائلاسیز سنٹر بھی قائم ہونے جارہا ہے۔

انہو ںنے کہاکہ اس ملک اور دھرتی کا ہم پر قرض اتاریں گے ، اور وہ ہم ضرور اتاریں گے۔

وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے کہاکہ صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک اس دھرتی کے سپوت ہیں اور ان کی گراں قدر خدمات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہر فرد کو اپنے خطے اور اپنے دیس سے مخلص ہونا چاہیے انہوں نے کہاکہ ہر کسی کو اپنے حصے کی شمع ضرور جلانی چاہیے ۔

انہو ںنے کہاکہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی میں سنٹر فار ایکسی لنس کا قیام ہمارے لیے اعزاز ہے۔

سنٹر فار ایکس لنس کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالستار ملک نے اس پراجیکٹ کے حوالے سے اغراض و مقاصد بیان کیے اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

بعدازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک اور دیگر مہمانان گرامی کو شیلڈز پیش کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button