زکریا یونیورسٹی کے انجینئر ملک رفیق کا نیا پینترا، انکوائریوں پر عدم اعتماد کردیا
زکریا یونیورسٹی کے انجینئر ملک رفیق نے پولیس انکوائری پر عدم اعتماد کرتے ہوئے پرچوں کو جھوٹ قرار دےدیا۔
ایس ایس پی نے دوبارہ انکوائری کے احکامات جاری کردئے ، رجسٹرار سمیت متعدد افسر طلب کرلئےگئے ۔
زکریا یونیورسٹی کے انجینئر ملک رفیق پر اپنے ساتھی انجینئر عمران شیخ پر تشدد، پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹرتنویر سے جھگڑا کرنےاوردھمکیاں دینے ،سابق سیکورٹی افسر خلیل کھور کو دھمکیاں دینے اور امن وامان کو خراب کرنے کے متعدد کیس تھے، جس پر پولیس کارروائی کررہی تھی۔
جس پر ملک رفیق نے پولیس کارروائی پر عدم اعتماد کردیا سارے واقعات کو جھوٹ قرار دے کر دوبارہ انکوائری کا مطالبہ کیا ، جس پر ایس ایس پی نے دوبارہ انکوائری کا حکم جاری کرتے ہوئے شیخ عمران، خلیل کھور، صہیب راشد خان رجسٹرار، شیخ ریحان، حرغوری، محمد اسماعیل ، اوردیگر کے آج طلب کرتے ہوئے ایس آئی محمد سلیم کے سامنے پیش ہوکر اپنے بیان قلمبند کرانے کا کہا ہے۔
تاہم وائس چانسلر نے تمام افراد کو پولیس کے بجائے لیگل سیل سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور سلسلے میں مراسلہ بھی جاری کردیا ہے کہ ملک رفیق کے معاملات کو یونیورسٹی کا لیگل سیل دیکھے گا اور وہ ہی اس کیس کی پیروی کرے گا۔
دوسری طرف ملک رفیق کے موجود ہ رویے کو اساتذہ کو افیسر کمیونٹی میں ناپسندیدہ نظروں سے دیکھا جارہا ہے، اور ان کے خلاف یونیورسٹی میں بھی پیڈا ایکٹ تحت کارروائی شروع ہوچکی ہے ۔