Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

داخلوں کی تاریخ میں توسیع

بی زیڈ یو میں ایم اے/ایم ایس (سمسٹر سسٹم) پروگرام 2025-27 کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔

زکریا یونیورسٹی ملتان نے ایم اے/ایم ایس (سمسٹر سسٹم) پروگرام (2025-2027) میں داخلوں کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔

جاری اعلامیے کے مطابق امیدواروں کے اصرار اور سہولت کے پیش نظر داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پہلے داخلہ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026 مقرر تھی، تاہم اب اسے بڑھا کر 30 جنوری 2026 کر دیا گیا ہے، اس توسیع کا مقصد اُن امیدواروں کو مزید موقع فراہم کرنا ہے جو کسی وجہ سے مقررہ مدت میں اپنی فیس جمع نہیں کرا سکے تھے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ توسیع شدہ تاریخ کے بعد کسی بھی درخواست یا فیس کو قابلِ قبول نہیں سمجھا جائے گا، لہٰذا امیدوار بروقت اپنی فیس جمع کرا کر داخلہ عمل مکمل کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button