Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کا معاشی بحران گہرا ہونے لگا

زکریا یونیورسٹی کا بجٹ 11 جولائی کو ایف اینڈ پی سی کے اجلاس میں پیش ہونا تھا مگر ایچ ای ڈی کے نمائندہ کی غیر حاضری کی وجہ سے اجلاس غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کردیا گیا ہے، جس کے بعد یونیورسٹی میں تمام معاشی سرگرمیاں رک گئیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ کا ایجنڈا جاری ہونے کے بعد بلوں کی ادائیگی کےلئے وائس چانسلر بھی خصوصی اختیارات استعمال نہیں کرسکتا، اس وقت بجلی کا بل چھ کروڑ سے تجاوز کر چکا ہے، اگر اس کو بروقت ادا نہ کیاگیا تو اس پر 50لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ لگ جائے گا، اسی طرح گیس کا کنکشن بھی عدم ادائیگی کی وجہ سے منقطع ہوچکا ہے، اب جبکہ آئندہ ہفتے محرم کی تعطیلات ہوں گی، جس کی وجہ سے اجلاس کا انعقاد مشکل نظر آرہا ہے، اگر 20 جولائی سے قبل بجٹ پاس نہ ہوا تو یونیورسٹی کو مختلف بلوں پر لیٹ سر چارج کی مد میں ایک کروڑ سے زائد کی ادائیگی کرنا پڑ جائے گی۔

اس کے علاوہ یونیورسٹی میں کام کرنے والے ٹھیکیداروں کے بل بھی تعطل کا شکار ہیں، پارٹ ٹائم پڑھانے والے اساتذہ کے بل بھی وصول نہیں کئے جارہا ہیں۔

انہوں نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ ایف اینڈ پی سی کا اجلاس جلد سے جلد بلایا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button