Breaking NewsEducationتازہ ترین
جامعہ زکریا : گرلز ہاسٹل زینب ہال میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد

زکریا یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل زینب ہال میں 14 اگست کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی، جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر سیدہ عذرا بتول وارڈن زینب ہال نے کی۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ ملک بہت سی قربانیاں دے کر حاصل کیا ہے اور اس کی حفاظت کے لیے ہمیں گاہے بگاہے جنگیں بھی لڑ نا پڑیںز حال ہی میں ہم نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص میں شاندار فتح حاصل کی اور انڈیا کو شکست فاش دی۔
ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے ہم پاکستان کی حفاظت کے لیے اپنی افواج پاکستان کا بھرپور ساتھ دیں گے اور ملک کو قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
علاوہ ازیں وارڈن زینب ہال نے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔


















