Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ہراسمنٹ کیس : متاثرہ نے وائس چانسلر کو مراسلہ تحریر کردیا

زکریا یونیورسٹی ملتان میں ہراسانی کے ایک اہم کیس کی انکوائری رپورٹ میں تاخیر، متاثرہ نے وائس چانسلر کو مراسلہ ارسال کردیا۔

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ افضل، شعبہ فاریسٹری، نے وائس چانسلر بی زیڈ یو کو ایک تحریری یاددہانی ارسال کرتے ہوئے انکوائری کی موجودہ صورتحال اور رپورٹ کی کاپی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے

ڈاکٹر شازیہ افضل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے 4 دسمبر 2025 کو بذریعہ ای میل درخواست جمع کراتے ہوئے اپنی جانب سے درج کرائی گئی ہراسانی کی شکایت پر شروع ہونے والی انکوائری سے متعلق تازہ پیش رفت جاننے کی درخواست کی تھی۔

اس سے قبل رجسٹرار آفس سے بھی انکوائری رپورٹ کے اسٹیٹس اور کاپی کے حصول کے لیے رجوع کر چکی ہیں، جہاں انہیں تحریری طور پر آگاہ کیا گیا کہ رپورٹ تاحال رجسٹرار آفس کو موصول نہیں ہوئی۔

تاہم، انہیں زبانی طور پر یہ بھی بتایا گیا کہ انکوائری رپورٹ وائس چانسلر آفس کو بھجوائی جا چکی ہےمیری درخواست ہے کہ انکوائری کے موجودہ مرحلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے اور اگر رپورٹ وائس چانسلر آفس کو موصول ہو چکی ہے تو بطور شکایت کنندہ انہیں اس کی مصدقہ کاپی فراہم کی جائے، رپورٹ میں تاخیر کے باعث انہیں شدید ذہنی دباؤ، بے چینی اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے، جبکہ انکوائری کے نتائج جاننا ان کے لیے نہایت اہم ہے۔

انہوں نے اعلیٰ انتظامیہ سے فوری توجہ اور بروقت جواب کی اپیل کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کرے گی اور شفاف طریقے سے انہیں انکوائری کی پیش رفت اور نتائج سے آگاہ کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button