Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں سولہویں گلوبل کانفرنس کا انعقاد

زکریا یونیورسٹی میں سولہویں گلوبل کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں وائس چانسلر بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر زبیر اقبال مہمان خصوصی تھے جبکہ بین الاقوامی ماہر معاشیات ڈاکٹر عذرا بتول، وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ڈاکٹر کلثوم پراچہ، اسٹنٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف سپورٹس سائنسز ڈاکٹر سید ذیشان حیدر ہمدانی، ڈاکٹر طلعت انوار، ڈاکٹر آصف علی ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ کالج لاہور، خرم اقبال مہمان اعزاز تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وائس چانسلر بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر زبیر اقبال نے کہا کہ ہمارا مقصد اس یونیورسٹی کو دنیا کی بڑی پوزیشنوں میں شامل کرنا ہے اور اس عزم پر ہم دن رات محنت کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر عذرا بتول ماہر معاشیات نے کہا کہ اس وقت ملک میں بیروزگاری اور بحرانوں کا دور دورہ ہے، ہمیں ان بحرانوں سے نکلنے کے لیے نئی تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہو گا۔

موٹیویشنل سپیکر عبد الرشید نے بھی طلباء سے خطاب کیا جبکہ ڈاکٹر طلعت انوار نے گلوبل وارننگ کے حوالے سے لیکچر دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button