Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بہاء الدین زکریا ای لائبریری سپورٹس کمپلیکس ملتان میں سیمینار

پاکستان جدید دور میں داخل ہوچکا ہے دنیابھر میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنا ضروری ہوگیا ہے، طالب علموں کےلیے پڑھائی کے لیے دنیا بھر سے مواد اکھٹا کرنا اب صرف ایک اشارے پر ہوجاتا ہے، اسی لیے ای لائبریری اس سارے عمل کے لیے ایک کلیدی اہمیت کی حامل ہے جہاں پر طلباء کو بغیر کسی رکاوٹ پڑھائی کے سلسلہ میں مواد اکھٹا کرنے میں سہولت حاصل ہوجاتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وقار احمد اسسٹنٹ لائبریرین بہاؤ الدین زکریا ای لائبریری سپورٹس کمپلیکس ملتان نے مختلف سکولز اور کالجز کے پرنسپل اساتذہ اور طلباء کو ای لائبریری کی اہیمت کے بارے میں آگاہی سے متعلق سیمیناز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس سیمینار کا اہتمام ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن خان اور عدنان نعیم ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان کی ہدایت پر ای لائبریری آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیااس سلسلہ میں شائقین میں ای لائبریری میں دستیاب سہولیات کے حوالہ سے بروشر کی تقسیم کی گئی اور ان کو ای لائبریری کی سہولت سے مستفید ہونے کی خصوصی ہدایت کی گئی تاکہ ہمارے طلباء جدید طریقوں سے اپنی تعلیمی مواد پر دسترس حاصل کرسکیں۔

آخر میں شائقین نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کی اس حوالہ سے منعقد ہونے والے سیمینار پر ان کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ اس سیمینار سے ان کی معلومات میں اضافہ ان کی تعلیمی سکلز کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button