زکریا یونیورسٹی : آئی ایم ایس کی پی ایچ ڈی اسکالر عزیزہ ناز کا پبلک ڈیفنس
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ آئی ایم ایس کی پی ایچ ڈی اسکالر عزیزہ ناز نے اپنے تحقیقی مقالے کا مجلسی دفاع کیا، بہاء الدین کی زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ آئی ایم ایس کی پی ایچ ڈی اسکالر عزیزہ ناز کے تحقیقی مقالہ بعنوان "کارپوریٹ گورنس اور مالیاتی فیصلوں کا آمدنی کے انتظام پر اثر؛ پی ایس ایکس پر درج غیر مالیاتی کمپنیوں سے شواہد کا مجلسی دفاع” منعقد ہوا۔
اسکالر نے تحقیقی مقالہ پروفیسر ڈاکٹر ندیم احمد شیخ کی زیرنگرانی مکمل کیا اور کامیابی سے اپنی پی ایچ ڈی کا مجلسی دفاع دفاع کیا، مقالے کے بیرونی ممتحن ڈاکٹر وارث علی یونیورسٹی آف ساہیوال نے محقق عزیزہ ناز اور سپر وائزر پروفیسر ڈاکٹر ندیم احمد یخ کو تحقیقی کام کرنے پر مبارک باد دی۔
اس موقع پر آئی ایم ایس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حسن بچہ ،لیاقت جاوید ، ڈاکٹر فرحان عظمت میر ، ڈاکٹر نوشین ثروت ، ڈاکٹر جویریہ عباس اور ڈاکٹر ساجد طفیل بھی موجود تھے۔