زکریا یونیورسٹی : ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلے شروع کرنے کا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی ملتان ایڈ میشن کمیٹی کا اجلاس چیرمین ایڈ میشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد ، ڈین فیکلٹی آف سائنس کی زیر صدارت ہوا ۔
اس سلسلے میں چیرمین ایڈمیشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ تمام شعبہ سربراہان تعریف کے قابل ہیں کہ انہوں نے یونیورسٹی میں جاری داخلوں میں زیادہ سے زیادہ داخلے کر نے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس مرتبہ یونیورسٹی نے اپنی داخلہ کیلئے حکمت عملی کو تبدیل کیا اور اس کو تین فیز میں اخبار اشتہار کی صورت میں تقسیم کیا ۔
پہلا فیز کامیابی سے مکمل ہو گیا، دوسرے فیز کے اخبار اشتہار میں اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 18 آگست 2025 مقرر کی گئی، جس میں بھی درخواست دہندگان کی دلچسپی یہ ظاہر کرتی ہے کہ یونیورسٹی اپنا کم سے کم داخلوں کا ہدف با آسانی حاصل کر لے گی۔
تیسرا فیز ایم فل / پی ایچ ڈی کے اخبار اشتہار کا ہے، اس سلسلے میں اشتہار کی تیاری کی جاری ہے جو کہ 15- 16 اگست کو جاری کر دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ دوسرے فیز کے اخبار اشتہار کی میرٹ لسٹیں جاری کرنے کی پالیسی کی منظوری دی گئی اور مختلف شعبہ جات میں اوپن میرٹ سیٹوں کو Rationalize کر نے کی بھی منظوری دی گئی ۔




















