Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سپریم کورٹ کے احکامات پر 12 کالجز کے خلاف کارروائی شروع، رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی سے الحاق شدہ مشکوک لا کالجز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیاگیا ۔

جن پر الزام ہے وہ زکریا یونیورسٹی کی حدود سے باہر واقع ہیں، اور ان کو الحاق دینے کا کوئی قانون موجود نہیں ہے ۔

اس سلسلے میں زکریا یونیورسٹی کے الحاق کمیٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مدنظر ان تمام 12 کالجز کو شوکاز جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ۔

ان کو اپنا موقف جمع کرانے کی ہدایت کی ،ان کالجز میں لمیٹ لا کالج ساہیوال،پاکستان سکول آف لا پاکپتن، منٹگمری لاء کالج ساہیوال،پاکستان لا کالج ساہیوال، جسٹس لا کالج پاکپتن، کمانڈ لاکالج ساہیوال، ملتان لا کالج ساہیوال، جوہر لا کالج ساہیوال،مسلم لا کالج ساہیوال،قائداعظم لاکالج ساہیوال،علم لاکالج ساہیوال،محمڈن لا کالج ساہیوال شامل ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کالجز کی انتظامیہ یونیورسٹی کی الحاق کمیٹی کے سامنے پیش ہوچکی ہے، اور ان کو اپنا موقف بھی جمع کراچکی ہے۔

تاہم یونیورسٹی قانون کی رسمیں ادا کررہی ہے جس کے بعد ان کالجز کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی، تاہم اس بات کو فیصلہ نہیں ہوسکا ہے کہ ان کالجز میں زیر تعلیم طلبا کا مستقبل کیا ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button