Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف میٹریل سائنسز کے طلباء کا احتجاج، ڈیپارٹمنٹ سیل کردیا
آئی اے ایم کے طلباء پاکستان انجینئرنگ کونسل سے الحاق نہ ہونے پر سراپا احتجاج ہیں رہی سہی کسر انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ میٹیریلز کے ڈپارٹمنٹ کے چیرمین انجینئر عامر ریاض نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کو ایک خط لکھ کر پوری کردی جن کی منفی ریمارکس نے طلباء کی ایکریڈیشن کو لٹکا دیا، جس پر طلباء نے احتجاج کیا اور ڈپارٹمنٹ لاک کر دیا۔
اس پر وائس چانسلر نے ایکشن لیتے ہوئے فیصلہ کیا اور طلباء کویقین دلایا کہ 20 مئی تک پیک کو 2019 بیچ کی ایکریڈیشن کے لئے خط لکھا جائے گا اور 2020 بیچ کی ایکریڈیشن نومبر 2024 میں ہو جائے گی۔