Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ملتان : شعبہ آئی آر کے اساتذہ کی محاذ آرائی ختم نہ ہوسکی

سینئر ٹیچر نے ڈین آف سوشل سائنسز کے خلاف وائس چانسلر کو درخواست دے دی۔

تفصیل کے مطابق شعبہ انٹرنیشنل ریلیشنز کے ڈاکٹر طاہر اشرف نے ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر عمر فاروق ذین کے خلاف وائس چانسلر کو درخواست دی، جس میں یہ الزام عائد کیا گیا کہ وزیٹنگ اساتذہ کی جزوقتی تعیناتی کے عمل میں انہیں بطور سینئر شامل نہیں کیا گیا اور نا ہی ان کو جزوقتی کلاسز کے ٹائم ٹیبل میں جگہ دی گئی ہے، اس لئے فوری کارروائی کی جائے۔

اس بارے میں ڈین سوشل سائنسز کا کہنا ہےکہ ڈاکٹر طاہر اشرف کے دورِ سربراہی میں ایک خاتون وزیٹنگ اُستاد کے انٹرویو کے دوران ہراسمنٹ سے متعلق معاملہ سامنے آیا تھا، اس لئے ان کو انٹرویو کا حصہ نہیں بنایا گیا کیونکہ اس واقعہ کے بعد شعبہ کی چیئرمین شپ سے ہٹادیا گیا تھا۔ سینڈیکیٹ کی منظوری کے بغیر ان کو کسی بھی ایسی سرگرمی کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button