زکریا یونیورسٹی نے انکم بڑھانے کے لئے کار / موٹر سائیکل پارکنگ سٹینڈز کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کرلیا

زکریا یونیورسٹی حکام نے معاشی دباؤ کو کم کرنے پارکنگ سٹینڈز کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق ایڈمن بلاک پارکنگ اسٹینڈ، پولیٹیکل سائنس پارکنگ اسٹینڈ، فارمیسی ،ز والو جی پارکنگ اسٹینڈ، آئی ایم ایس پارکنگ اسٹینڈ،کمپیوٹر سائنس فزکس پارکنگ اسٹینڈ اور فیکلٹی آف ایگری کلچر پارکنگ اسٹینڈ کو ٹھیکے پر دیا جائے گا۔
یہ ٹھیکہ ایک سال کےلئے دیا جائے گا، مستحکم پارٹیز کو ٹھیکے دیے جائیں گے، درخواست کے ساتھ ایک لاکھ روپے کا ڈرافٹ جمع کرانا ہوگا، نیلامی میں شمولیت کیلئے بولی دہندہ ایف بی آر کی ویب سائٹ پر ایکٹو ا ہونا ضروری ہے، نیلامی میں حصہ لینے کیئے لفافوں میں بند پیشکش وصول کی جائیں گی۔
پارکنگ اساتذہ طلباء وطالبات اور ملازمین کیلئے فری ہوگی، صرف وزیٹرز سے پارکنگ کے پیسے طے شدہ ریٹ کے مطابق چارج کیے جائیں گے، ٹینڈر کے کاغذات اور دیگر شرائط وضوابط ایڈیشنل رجسٹرار اسٹیٹ منجمنٹ کے آفس سے مبلغ 1000 روپے کا ٹینڈر فارم (ناقابل واپسی) یونیورسٹی کے اکاؤنٹ میں جمع کروا کر دفتری اوقات میں حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
نیلامی 18 اگست کو ہوگی، اگر کسی وجہ سے نیلامی نہ ہو سکی تو 25 اگست کو اڑھائی بجے نیلامی ہوگی ۔




















