Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایم اے/ ایم ایس سی کے سالانہ امتحان اور ضمنی امتحان لاسٹ چانس کے لئے درخواستیں طلب

لزکریا یونیورسٹی نے ایم اے ایم ایس سی کے سالانہ امتحان اور ضمنی امتحان لاسٹ چانس کے لئے درخواستیں طلب کرلیں ل۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایت اور پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے زکریا یونیورسٹی ملتان نے سالانہ امتحان 2024 کے داخلے بجھوانے کےلئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق وہ امیدوار جو کسی وجہ سے پہلے داخلہ مکمل نہ کر سکے تھے، اب مقررہ تاریخوں کے اندر اپنی داخلہ کارروائی مکمل کر سکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایم اے ، ایم ایس سی کے امتحان کےلئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 جنوری 2026 اور ڈبل فیس کے ساتھ 12 جنوری 2026 مقرر کی گئی، اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی قسم کی درخواست یا فیس قابل قبول نہیں ہوگی۔

انتظامیہ نے طلباء کو ہدایت کی ہے کہ وہ دی گئی آخری تاریخوں سے قبل اپنی داخلہ فائل مکمل کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

یونیورسٹی حکام کے مطابق یہ فیصلہ طلبہ کے وسیع تر تعلیمی مفاد میں کیا گیا ہے تاکہ رہ جانے والے امیدواروں کو ایک اور موقع فراہم کیا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button