Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی : ایل ایل بی امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایل ایل بی تین سالہ پروگرام میں پارٹ دو اور تھری کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی۔
کنٹرولرامتحانات کی طرف سے جاری ہونے والی ڈیٹ شیٹ میں کہاگیا ہے کہ سینٹ کی کمیٹی برائے ایجوکیشن کی سفارشات کی روشنی میں وائس چانسلر کی منظوری کے بعد ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کے پارٹ ون اور ٹو سیشن 2016-19 اور2017-20 کے امتحانات 8 ستمبر سے شروع ہوں گے۔
پارٹ ٹو کے امتحانات 16 ستمبر کو اختتام پذیر ہوں گے لجبکہ پارٹ تھری کے امتحانات 24 ستمبر کو اختتام پذیر ہوں گے ۔




















