زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے ایل ایل بی کے امتحانات رات گئے ملتوی
زکریا یونیورسٹی کے ایل ایل بی کیس سکینڈل کے بعد سے اب تک ایل ایل بی کے امتحانات کا انعقاد نہ ہوسکا، عدالت عالیہ کی ہدایت پر امتحانات 14 مئی سے شروع ہونے تھے، تاہم گزشتہ رات ان کو ملتوی کردیا گیا۔
اس ضمن میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت عالیہ لاہور ملتان بینچ کی ۔ پٹیشن نمبر 5777، 5788، 5791، 5799، 5802، 5810، 5811، 5821، 5823، 5830، 5831، 5832، 5843، 5848، 5854، 585، 5858 1، 5863، 5870، 5871، 5872 , 5873, 5874, 5875, 5887, 5892, 5901, 5922 اور 5924 2024 امتحانات لئے جانے تھے ۔
تمام متعلقہ افراد کو اطلاع کی جاتی ہے کہ ایل ایل بی پارٹ-II اور III کے سالانہ امتحانات 2020 اور 2021 (3 سالہ پروگرام) جو پہلے ہی 14 مئی 2024 سے شروع ہونے والے تھے، کو فوری طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے تاکہ درخواست گزاروں/ امیدواروں کی اہلیت کا اندازہ لگایا جا سکے، اب امتحانات کا انعقاد 28 مئی 2024 بروز منگل سے ہوگا۔