ایل ایل بی پارٹ دوم و سوم کے امتحانات کا شیڈول جاری

جامعہ زکریا ملتان نے ایل ایل بی پارٹ دوم و سوم کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے ایل ایل بی (تین سالہ پروگرام) کے پارٹ دوم اور پارٹ سوم کے سالانہ/دوسرے سالانہ امتحانات 2021 و 2022 (سیشن 2018-2019 اور اس سے متعلقہ سیشنز) کا باضابطہ ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔
کنٹرولر امتحانات کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانات کا آغاز 9 فروری 2026 سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ امتحانات یونیورسٹی لاء کالج کے امیدواروں کے لیے ہوں گے۔ امتحانات کا وقت عمومی طور پر دوپہر 1:30 بجے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ جمعہ کے روز امتحان دوپہر 2:00 بجے شروع ہوگا۔
پارٹ دوم کے امتحانات 9 فروری سے 17 فروری تک جاری رہیں گے جبکہ سوم کے امتحانات 9 سے 25 فروری تک جاری رہیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق تمام امیدوار امتحانات سے قبل اپنا رول نمبر سلپ، شناختی کارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات ساتھ رکھیں۔ امتحانی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



















