ایم اے/ ایم ایس سی کے امتحانات اہم مراسلہ جاری

زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ امتحانات کی جانب سے ایم اے/ایم ایس سی (سالانہ امتحان 2024) کے اُن امیدواروں کے لیے ایک اہم نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جو کسی بھی وجہ سے گزشتہ امتحانات میں شرکت سے محروم رہے یا سپلی/فیل قرار پائے تھے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کو سیکنڈ لاسٹ چانس کے تحت امتحان میں شامل ہونے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق امتحان میں شرکت کے خواہشمند امیدوار آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کے پابند ہوں گے بغیر جرمانہ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 جنوری 2026 جبکہ جرمانے کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔
مقررہ تاریخوں کے بعد کسی بھی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گایونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ایم اے/ایم ایس سی (پرائیویٹ/ریگولر) کے امیدواروں کے لیے امتحانی فیس 7000 روپے جبکہ کمپوزٹ سسٹم کے تحت امتحان دینے والے امیدواروں کے لیے فیس 15000 روپے مقرر کی گئی ہے، فیس صرف آن لائن بینکنگ کے ذریعے ہی جمع کروائی جائے گی بینک چالان یا فیس جمع کروانے کے بعد امیدواروں کو اس کی تصدیق لازمی کرانا ہوگی، بصورت دیگر داخلہ نامکمل تصور کیا جائے گا۔
ایم اے/ایم ایس سی سپلائی امتحان میں وہی امیدوار شریک ہو سکیں گے جو پہلے حصہ لے چکے ہیں۔
تاہم کمپوزٹ سسٹم کے تحت امتحان دینے والے امیدوار as a whole امتحان دینے کے پابند ہوں گے اور جزوی شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
یونیورسٹی حکام نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ داخلہ فارم جمع کرواتے وقت تمام کوائف درست اور مکمل فراہم کریں، کسی بھی قسم کی غلط معلومات یا تاخیر کی صورت میں ذمہ داری امیدوار پر عائد ہوگی۔




















