Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں چوری کرنے والے گروہ کا کارندہ پکڑا گیا، چوری کرنے کے آلات برآمد

زکریا یونیورسٹی میں چوری کرنے والے گروہ کا کارندہ سیکورٹی حکام کے ہاتھ لگ ہی گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو ایک ٹرانسفارمر کے قریب مشکوک حالت میں دیکھا گیا جس کی اطلاع سیکورٹی دی گئی جس پر سیکورٹی آفیسر اور آر او ڈاکٹر مقرب اکبر موقع پرپہنچے تو اس مشکوک شخص کے پاس سے جدید کٹر، تالے توڑنے کاسامان، نیٹ بولڈ کھولنے والے جدید پلاس اور رینچ اور دیگر سامان کٹ بیگ میں موجود تھا، پوچھ گچھ پر کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا، جس پرا سکو تھانہ الپہ کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈاکٹر مقرب اکبر کا کہنا تھا کہ چوریوں کے سلسلہ میں یہ ایک بڑی پیش رفت ہے، امکان ہے اس سے گروہ کے باقی ارکان کا بھی پتہ چل سکے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button