Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی میں اضافی عملےکو فارغ کرنے کے پلان پر غور
ماضی میں سیاستدانوں,افسروں و یونین عہدیداروں کی طرف سے اپنے من پسند افراد کو نوازنے کیلئے اضافی بھرتیاں کی گئیں، جس کے باعث یونیورسٹی پر اضافی مالی بوجھ پڑا، اورطلبہ کی اکیڈمک وہاسٹل فیسوں میں ہوشربا اضافہ کرنا پڑا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ یونیورسٹی کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے اضافی بھرتی عملے کو فارغ کئے جانے کاامکان ہے۔
ڈیلی ویجز ملازمین بھی زد میں آسکتے ہیں۔ اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ نے فی الحال خاموشی اختیارکررکھی ہے