Breaking NewsEducationتازہ ترین
جامعہ زکریا: 19واں کانووکیشن ؛ پی ایچ ڈی سکالر ڈگری لینے سے قبل انتقال کرگئے

زکریا یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سائنسز کے سکالر محمد یونس نے اپنی پی ایچ ڈی کا مقالہ مکمل کیا اور کامیاب ڈیفنس بھی کیا مگر ڈگری لینے کی مہلت نہ ملی۔
کانووکیشن سے ایک ہفتے قبل وہ خالق حقیقی سے جاملے، گزشتہ روز جب ان کا نام پکار اگیا تو ہال سوگوار ہوگیا، ان کے بھائی نے نمناک آنکھوں سے ڈگری وصول کی ۔