احتجاج کا خوف، ایل ایل بی کے امتحانات ملتوی کردئیے گئے

زکریا یونیورسٹی ملتان میں لاء طلباء کے متوقع احتجاج نے انتظامیہ کو فوری فیصلہ لینے پر مجبور کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی ملتان : لاء کے طلباء نے احتجاج کا اعلان کردیا
یونیورسٹی انتظامیہ نے ایل ایل بی پانچ سالہ پروگرام کے مختلف حصوں کے سالانہ امتحانات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایل ایل بی (5 سالہ پروگرام ) پارٹ اوّل اور دوم کے سالانہ امتحانات 2022 جبکہ پارٹ سوم، چہارم اور پنجم کے سالانہ امتحانات 2023 جو 9 فروری 2026 سے شروع ہونے تھے، فوری طور پر تا حکمِ ثانی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی ملتان : لاء کالج کے طلباء کا احتجاج کا اعلان
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ لاء طلبہ کی جانب سے امتحانات میں شرکت سے روکنے، رول نمبر سلپس اور دیگر انتظامی معاملات پر شدید تحفظات اور احتجاج کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔
طلباء تنظیموں اور لا اسٹوڈنٹس کمیشن کی جانب سے پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے باعث یونیورسٹی انتظامیہ کو صورتحال کے بگڑنے کا خدشہ لاحق تھا۔
لاء طلبہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ انتظامی نااہلی اور بروقت فیصلوں کے فقدان کی وجہ سے طلبہ کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔ امتحانات کے التواء کو طلبہ حلقوں میں احتجاجی دباؤ کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم طلبہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جب تک بنیادی مسائل حل نہیں کیے جاتے، احتجاج کا حق برقرار رہے گا
نئی امتحانی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔




















