Breaking NewsEducationتازہ ترین
ڈاکٹر مسعود اختر یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے وائس چانسلر تعینات

زکریا یونیورسٹی کے فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کے سابق ڈین ڈاکٹر مسعود اختر یونیورسٹی آف بلتستان یونیورسٹی اسکردو کے وائس چانسلر تعینات کردئے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ ان کو چار سال کےلئے اس عہدے پر تعینات کیاگیا ہے اور فوری چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ان کی تعیناتی پر زکریا یونیورسٹی کے سٹاف اور اساتذہ نے مبارکباد دی ہے۔
اس بارے میں ڈاکٹر مسعود اختر کا کہناہے کہ وہ اس ذمے داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کریں گے اور یونیورسٹی کو عالمی ریکنگ میں پوزیشن دلانے کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔



















