Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پروفیسر ڈاکٹر اکبر انجم اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہوگئے

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ ہارٹی کلچر کے چیئرمین و ممبر سینڈیکیٹ ؍چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر اکبر انجم اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہوگئے ۔

پروفیسر ڈاکٹر اکبر انجم کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد ابوبکر ہال میں کیاگیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے پروفیسر ڈاکٹر اکبر انجم کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر اکبر انجم ایک شفیق استاد اور ایک اچھے محقق تھے۔
انہوں نے جس قدر محنت لگن کے ساتھ اپنے شعبہ کو ترقی دی وہ ناقابل بیان ہے ۔

تقریب میں فیکلٹی کے اساتذہ کرام، ڈاکٹر کامران اشفاق ، ڈاکٹر حافظ بدرالدین ، آر او طاہر محمود ، ، احسان بھابھہ ، ڈاکٹر بابر، ریاض بسمل سمیت فیکلٹی کے اساتذہ کرام نے شرکت کی ۔

شعبہ ہارٹی کلچر بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں بھی پروفیسر ڈاکٹر اکبر انجم کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیاگیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان نے کہاکہ ڈاکٹر اکبر انجم کی بطور استاد کمی کو ہمیشہ محسوس کیاجاتا رہے گا ۔
انہوں نے ڈاکٹر اکبر انجم کی خدمات کو بھی بے حد سراہا۔

اس موقعہ پر پروفیسر ڈاکٹر اکبر انجم کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ باعزت ریٹائر ہوا ہوں انہوں نے کہا کہ بہاو الدین زکریایونیورسٹی کے ساتھ میرا چولی دامن کا ساتھ تھا ، اور میں نے ہر ممکن کوشش کی کہ اس ادارہ کی ترویج و ترقی و بہتری کے لیے کام کر وں، اور بطور استاد اپنے ڈیپارٹمنٹ کے لیے ہر ممکن کوشش کی کہ اس کی الگ پہچان قائم ہو۔

انہوں نے کہاکہ محنت اور لگن میری زندگی کا خاصہ رہا ہے اور میں یہی پیغام اپنے نوجوان اساتذہ کرام کے نام کرتا ہوں۔

تقریب میں ڈاکٹر دین محمد زاہد ، ڈاکٹر ممتاز خان کلیانی ، ڈاکٹرنجم الحق ، ڈائریکٹر محمد عمران ، پرنسپل لاء کالج ڈاکٹر رائو عمران حبیب ، چیئرمین ڈاکٹر عابد کھرل ، ڈاکٹر عامر نواز ، ڈاکٹر جام نیاز احمد ، ڈاکٹر حامد ، سنڈیکیٹ ممبر جویریہ عباس ، ممبر سنڈیکیٹ انجینئر محمد یوسف رضا سمیت فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button