Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کی پرموشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

زکریا یونیورسٹی کی محکمانہ پروموشن کمیٹی (BS 1-16) کا اجلاس آج جمعہ 3 اکتوبر 2025 کو سہ پہر 3:00 بجے منعقد ہوگا۔
سینئر کلرکوں کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دینے پر غور کے لیے رجسٹرار آفس میں اجلاس رکھا گیا ہے۔
کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمان اطہر انسٹی ٹیوٹ آف باٹنی ہیں جبکہ ممبران میں رجسٹرار، کنٹرولرا متحانات، ریذیڈنٹ آفیسر، آڈٹ آفیسر اور خزانچی شامل ہیں جبکہ سیکرٹری کے فرائض ڈپٹی رجسٹرار لیگل سرانجام دیں گے ۔




















