زکریا یونیورسٹی کے نئے اوقات کار جاری

زکریا یونیورسٹی نے ماہِ رمضان المبارک کے دوران تدریسی اور دفتری اوقات کار کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جاری اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی رمضان المبارک کے دوران پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلی رہے گی، جبکہ جمعہ کے روز دفتری و تدریسی اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ اوقات کار یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات، فیکلٹیز، ادارہ جات، سنٹرز، سکول آف اکنامکس، سب کیمپسز اور الحاق شدہ کالجز پر لاگو ہوں گے۔
اس کے علاوہ ہاسٹلز (طلبہ و طالبات)، انتظامی دفاتر اور دیگر متعلقہ شعبہ جات بھی انہی اوقات کار کے مطابق اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام ڈینز، چیئرپرسنز، پرنسپلز، ڈائریکٹر آئی ٹی سنٹر، کمپیوٹر سیل اور دیگر انتظامی سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ نوٹیفکیشن پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔




















