Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں ٹرانسپورٹ سسٹم کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا

زکریا یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے نیا شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق شٹل سروس صبح ساڑھے چھ بجے سے شروع ہو گئی اور ہر ادھے گھنٹے کے وقفے کے بعد صبح 10 بجے تک جاری رہے گی۔

شٹل سروس نیو کیمپس سے لیکر 9 نمبر میسر ہوگی جبکہ بعد از دوپہر بس سروس پونے دو بجے شروع ہوگی اور ہر ادھے گھنٹے کے بعد شام ساڑھے پانچ بجے تک چلے جائیں گے جبکہ چوک کماراں کے لیے شٹل صبح آٹھ بجے شروع ہوگی اور ہر ادھے گھنٹے کے بعد صبح 10 بجے تک جاری رہی گی جبکہ چوک کماراں والا سے واپسی کے لیے شٹل سروس ساڑھے دس بجے تک میسر ہوگی۔

سٹی روٹ سروس چھ بجے زکریا یونیورسٹی سے شروع ہوگا، دوسرا روٹ پونے دو بجے اور شام سوا چار بجے شروع ہوگا، روٹ سروس پیراں غائب ممتاز اباد، بائی پاس مخدوم رشید، معصوم شاہ روڈ، چوک شہیداں ،بستی خداداد شاہ رکن عالم سیون اپ فیکٹری شیر شاہ قاسم بیلہ، خداداد بائی پاس، بلال چوک عید گاہ ٹیکسٹائل کالج اڈا بند بوسن اور کبیر والہ کےلئے دستیاب ہوگا۔

کوسٹر سروس صبح پونے سات بجے شروع ہوگی اور اٹھ بجے تک جاری رہے گی جبکہ دوپہر میں چار بجے اور ساڑھے چار بجے سروس شروع ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button