Breaking NewsEducationتازہ ترین
جامعہ زکریا: سرائیکی شعبہ کے بورڈ آف سٹڈیز کا اجلاس

تفصیلات کے مطابق زکریا یونیورسٹی ملتان کے سرائیکی شعبہ میں بورڈ آف سٹڈیز کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر رحمی حفیظ نے کی۔
ڈاکٹر حاکم علی برڑو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے بطور ممبر آن لائن شرکت کی، ایمرسن یونیورسٹی سے مختار علی شاہ جبکہ سول لائن کالج سے ڈاکٹر محمد اختر بخاری شریک ہوئے۔
گورنمنٹ کالج براے خواتین قادر پور راں سے اسسٹنٹ پروفیسر فوزیہ پروین نے اجلاس میں شرکت کی، شعبہ سے مستقل ممبر محمد عارف راجوانہ شریک تھے۔
اجلاس کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت اور نعت سے ہوا، اجلاس میں اے ڈی اے پروگرام کے ممتحن اور ایم فل پروگرام کے ممتحن کی منظوری دی گئی۔ نئے سیشن کے ایم فل طلباء کے مقالہ جات کے موضوعات کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں سرائیکی زبان کے ایک سالہ جز وقتی پروگرام اور ایڈوائزری بورڈ کی منظوری بھی دی گئی۔




















