Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے سیکورٹی آفیسر نے یونین عہدے سے استعفیٰ دے دیا
زکریا یونیورسٹی کے سیکورٹی آفیسر مرید عباس ہانسلہ نے یونین عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وہ ایمپلائز کے الیکشن میں ممبر مجلس عاملہ سلیکٹ ہوئے تھے اب سیکورٹی کی ذمے داری ملنے پر یونین کے عہدہ چھوڑ دیا۔
چیف الیکشن کمشنر رانا لیاقت نے استعفیٰ کی منظوری کا مراسلہ جاری کردیا، اس بارے میں مرید عباس کا کہنا ہے سیکورٹی چارج ملنے سے ایک ہفتے قبل انہوں نے استعفیٰ دیا تھا، جس کو اب قبول کیا گیا ہے، یونین عہدہ چھوڑنے کا مقصد سیکورٹی کو غیر سیاسی ہوکر چلانا ہے تاکہ دیگر گروپس کا اعتماد بھی حاصل ہوسکے ۔