Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس : سو سے زائد امیدواروں کے انٹرویو مکمل کرلئے گئے

یونیورسٹی کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعدد اسامیوں کےلئے انٹرویو لئے گئے ۔
ذرائع کے مطابق نائب قاصد کے لئے 60امیدواروں نے انٹرویو دئے ، بجلی کے لائن مین کےلئے دو امیدوار تھے، اسسٹنٹ کی سیٹ کے لئے چار امیدواروں نے انٹرویو دیا، ان اسامیوں کےلئےلم سم پیکچ کااعلان کیاگیا تھا تاہم حتمی امیدواروں کا نام جاری نہیں کئے گئے ۔
اسی طرح سکیل ایک سے چار کےلئے انٹرنل کوٹہ کے تحت 49 امیدواروں کے انٹرویو کئےگئے، جبکہ ڈیلی ویجز کلرکوں کےلئے انٹرویوں کے لئے 117امیدوار شارٹ لسٹ کئے گئے تھے جس میں کمیٹی نے 70امیدواروں کے انٹرویو کئے۔
جبکہ باقی امیدواروں کے کوائف میں غلطیوں کی وجہ سے مسترد کردئے گئے ۔


















