زکریا یونیورسٹی کی سینٹ کا ہنگامہ خیز اجلاس 10نومبر کو ہوگا، ایل ایل بی کیس شامل
زکریا یونیورسٹی کا سب سے اہم بڑا سینٹ کا اجلاس 10نومبر کو کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے، جس کےلئے چانسلر گورنر بلیغ الرحمان نے اجازت دےدی ہے۔
جس کے بعد زکریا یونیورسٹی نے ایجنڈا جاری کردیا ہے ،اجلاس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یونیورسٹی کی 48 سالہ تاریخ میں یہ 13واں اجلاس ہوگا، جبکہ یونیورسٹی آئین کے مطابق سال میں کم سے کم ایک اجلاس ہونا لازم ہوتا ہے۔
رواں ماہ ہونے والے اجلاس کا سب سے اہم ایجنڈا بجٹ کی منظوری ہے، جس میں ملازمین ، افسروں کی تنخواہوں اور الاؤنسز کے حوالے سے فیصلے ہونے ہیں، جبکہ دوسرا سب سے بڑا ایجنڈا لاء کالجز کی اپیل ہے ، لاء کالجز سکینڈل سے جڑے کالجز جن کا الحاق ختم کردیا گیا تھا، ان کی اپیل پر سینٹ نے بڑا فیصلہ کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا : ایل ایل بی کیس پھر متنازع بنانے کی کوشش؛ ملوث اساتذہ کو بچانے کے لئے رپورٹ تیار، آفیسرز کو قربانی کا بکرا بنا دیاگیا
شعبہ اسلامیات کی اپ گریڈیشن اور اس کو انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک سٹڈیز کا درجہ دینے کا فیصلہ بھی کیاجائے گا، شعبہ ایگری کلچر بزنس اینڈ مارکیٹنگ کے قیام ،انسٹی ٹیوٹ آف ایگرانومی، شعبہ انیمل فوڈ، اور سنٹر آف ٹرانسلیشن اینڈ ٹرانس سٹڈیز کے قیام کا فیصلہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔