Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کی سینٹ کا اجلاس 9 مئی کو ہوگا، ایجنڈا جاری کردیا گیا
زکریا یونیورسٹی کی سینٹ کا 14واں ہنگامہ خیز اجلاس آخر کار 9 مئی کو طلب کرلیاگیا، جس کی صدارت گورنر پنجاب/ چانسلر انجینئر بلیغ الرحمان کریں گے جبکہ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات بھی شرکت کریں گے۔
جاری ایجنڈے کے مطابق اجلاس کاسب اہم پوائنٹ زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس ہے جس میں لا کالجز کی اپیل کا جائزہ لیا جائے گا اور ان کی فعالیت بارے فیصلہ کیا جائے گا جبکہ اس کے خلاف ایچ ای سی کی انڈر گریجوایٹ پالیسی کو اپنانے بارے بھی کیس زیر بحث آئے آئے گا۔
ایچ ای سی کی الحاق پالیسی بارے بھی فیصلہ کیا جائے گا۔