Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کی شٹل سروس محدود کرنے کافیصلہ، طلباء میٹرو استعمال کریں گے

زکریا یونیورسٹی نے خزانے پر بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ کو کم کرنے کےلئے اہم قدم اٹھانے کافیصلہ کیا ہے ۔

کیمپس میں پیٹرول پمپ بنانے کے بعد اب شٹل سروس بھی محدود کردی جائے گی ، شٹل سروس صبح چھ بجے سے ہر آدھے گھنٹے کے بعد مرکزی کیمپس سے نو نمبر چونگی تک چلائی جاتی ہے ، یہ سروس رات 11 بجے تک جاری رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔

زکریا یونیورسٹی کی ٹرانسپورٹ کو پیٹرول کی فراہمی کےلئے کیمپس میں پمپ لگانے کافیصلہ

17گھنٹے کی اس سروس میں سالانہ کروڑ روپے کا پیٹرول خرچ ہوتا تھا ، پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمت نے یونیورسٹی کی معاشی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔

جس پر اب اس سروس کو بند کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی، تاہم اب اس کو محدود کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

اس منظور شدہ شیڈول کے مطابق صبح چھ بجے سے دس بجے تک شٹل چلے گی، جس کے بعد اس کو تین بجے تک بند کردیا جائے گا۔
دوبارہ تین بجے سے سات بجے تک شٹل سروس کو چلائے جائے گا،جس کے بعد صبح تک بند کردیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڑو بس سروس کی وجہ سے شٹل سروس کو محدود کیا جارہا ہے، طلباء وطالبات اب میڑو استعمال کریں گے ۔

شٹل سروس محدود ہونے سے کم سے کم دو کروڑ روپے سالانہ کی بچت ہونے کاامکان ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button