Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کا سولر انرجی پراجیکٹ تعطل کا شکار ہوگیا، ماہانہ 48 لاکھ روپے کا نقصان

زکریا یونیورسٹی کا بجٹ خسارہ حدوں کو چھو رہا ہے مگر بچت کےلئے بنائے گئے پراجیکٹ تاخیر کا شکار کردئیے گئے، بجلی کی مد میں یونیورسٹی کو ماہانہ ساڑھے چار کروڑ کا بل ادا کرنا پڑ رہا ہے مگر سولر انرجی پراجیکٹ کو سرخ فیتے کی نظر کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ زکریا یونیورسٹی میں 10 کروڑ روپے کی لاگت سے 6 سو کلو واٹ کا سولر انرجی پلانٹ لگایا جانا تھا، جس سے یونیورسٹی کو بجلی کی بل کی مد میں 48 لاکھ روپے کی بچت ہونی تھی اس پراجیکٹ پر یونیورسٹی کے پراجیکٹ ونگ نے کام شروع کیا، اس کا ٹیکنیکل ٹینڈر بھی کھول دیاگیا تھا جس کے بعد یونیورسٹی کا الیکٹریکل ونگ متحرک ہوا اور تمام پروسیجر روک دیاگیا، جس کے بعد آج تک اس پراجیکٹ پر کام شروع نہیں ہوسکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ کا دوبارہ سے ٹینڈر دینا ہے اب ای ٹینڈر کی وجہ سے نیلامی کا عمل بھی مشکل ہوگیا، الیکٹریکل ونگ ٹینڈر اپ لوڈ کرنے میں لیت ولعل سے کام لے رہا ہے،جس کی وجہ سے یہ منصوبہ تعطل کا شکار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے اب تک یونیورسٹی کو دو کروڑ سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے مگر کوئی معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہا ہے یونیورسٹی کا خسارہ بڑھ کر 90 کروڑ ہوچکا ہے، یہ پراجیکٹ مکمل ہوا وقت کی ضرورت ہے۔

یونیورسٹی حلقوں نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button