یورپی یونین کے پراجیکٹس سمار ٹیکس کے تحت زکریا یونیورسٹی کے طلباء یونان جائیں گے

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ٹیکسٹائل کالج سے یورپی یونین کے پراجیکٹس سمار ٹیکس کے تحت بلجیئم اور یونان جانے والے طلباء نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے ساتھ پرنسپل ڈاکٹر عامر شیرازی اور پراجیکٹ منیجر ڈاکٹر عبدالوقار راجپوت کے ہمراہ ملاقات کی۔
اس پروگرام کے تحت تین طلباء بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ٹیکسٹائل کالج سے بلجیئم اور سپین اور یونان کی بہترین یونیورسٹیوں میں انٹرن شپ کریں گے، جہاں انہیں سیکھنے کے مواقع ملیں گے۔
یہ پروگرام یونیورسٹی کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے اس موقعہ پر اس پروگرام کی تعریف کی۔ پرنسپل اور پراجیکٹ منیجر کو مبارک باد دی۔
پرنسپل ٹیکسٹائل کالج ڈاکٹر عامر شیرازی کی طرف سے بھی اس امر کا اظہار کیاگیا کہ جنوبی پنجاب ایک پسماندہ علاقہ ہے۔
اس پراجیکٹ سے اس علاقہ کے بچوں کو وسیع مواقع ملیں گے کہ وہ بیرون ملک کی بہترین یونیورسٹیوں میں انٹرن شپ کریں، اور واپس آکراپنے ملک کی خدمت کریں۔


















