Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی فائرنگ سے گونج اٹھی، سیکورٹی اہلکار دیکھتے رہ گئے۔ خصوصی فوٹیج صرف "ڈی رپورٹرز” پر

زکریا یونیورسٹی میں ایک بار پھر ہنگامے پھوٹ پڑے، ایک ہفتے میں تیسرا بڑا واقعہ ہوگیا، سیکورٹی مکمل بے بس نظر آرہی ہے۔

https://youtu.be/bcUyD51oEPo

گزشتہ سہ پہر پی ایس ایف اور آئی ایس ایف آمنے سامنے آگئیں ، جعفر کنٹین پر انصاف سٹوڈنٹس نے پی ایس ایف کے حنظلہ بھٹہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی اطلاع پر فوڈ سائنس کنٹین پر پی ایس ایف والے اکھٹے ہونے لگے جو پستول اور ڈنڈوں سے لیس تھے ۔

اطلاع ملتے ہی سیکورٹی اہلکار اور افسر موقع پر پہنچے ،مگر طلبا پکڑائی نہ دیے اور ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی ۔
دونوں طر ف سے سڑیٹ فائرنگ کی گئی جس سے یونیورسٹی میں خوف وہراس پھیل گیا۔

پی ایس ایف کی طرف سے علی گجرمحمد سفیان، منیب گجر جبکہ آئی ایس ایف کی طرف سے خضر جوئیہ ، میاں دانیال نےفائرنگ کی۔

تاہم پولیس کی آمد پر دونوں پارٹیاں فرار ہوگئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button