Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

عشرہ شان رحمت العالمین : زکریا یونیورسٹی اور ویمن یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کی پوزیشن

بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان میں پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں اور ڈویژنل سطح پر عشرہ شان رحمت العالمین کے سلسلہ میں نعت ، قرات کے مقابلہ جات کا انعقاد کیاگیا ۔

جس میں بوائز کیٹیگری میں قرات اور نعت میں بی زیڈ یو کے قاری جاوید اور محبوب الہی نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ قرات میں نمل سے ہانیہ سحر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

وومن یونیورسٹی کی اسوہ عزیز نے نعت میں پہلی پوزیشن حاصل کی، زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے انعامات اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔

نعت ، قرات کے مقابلہ جات کا کامیابی سے انعقاد کرانے پر وائس چانسلر نے چیئرمین شعبہ سیاسیات پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر ،چیئرمین شعبہ اسلامیات پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ، ڈی ایس اے ڈاکٹر فواد رسول ،ڈپٹی ڈی ایس اے ڈاکٹر انیس الرحمن اور ڈپٹی ڈی ایس اے باسط ندیم کا شکریہ ادا کیا ،جبکہ اس موقعہ پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر بھی موجود تھے ۔

ججز کے فرائض قاری عبدالرحمن یعقوب اور مفتی محمثدطیب ، قاریہ نسرین اختر اور باسط ندیم نے انجام دیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button