Breaking NewsSportsتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کی کھلاڑی پنجاب گیمز میں شرکت کریں گی

73 ویں پنجاب گیمزمیں شرکت کے لیے بہاو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی کھلاڑی طالبات بھی شرکت کریں گی۔
گیمز میں شرکت کے لیے بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان سے طالبات مختلف ایونٹ میں سلیکٹ ہوئی ہیں ۔
ان میں رخسانہ ، ارم آرچری میں شائستہ کرن ، حبہ ، فائزہ لاریب ٹیبل ٹینس میں شمائلہ اور مناحل سائیکلنگ میں ذکیہ رانی ، مریم خلیل ، صبا اور عائشہ شامل ہیں ۔
یہ طالبات پنجاب گیمز میں شرکت کریں گی ۔
میڈم عابدہ خان ڈائریکٹریس گرلز کے ساتھ بطور خواتین منیجر شریک ہوں گی ۔
73 ویں پنجاب گیمز میں شرکت کرنیوالی طالبات کا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے ساتھ ملاقات کی، اس موقعہ پر ڈائریکٹریس سپورٹس عابدہ خان بھی موجود تھیں۔



















