Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا، ایل ایل بی کیس سمیت اہم فیصلے متوقع

زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر زبیر اقبال کریں گے۔

اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں، جاری ہونےوالے ایجنڈے کے مطابق سنڈیکیٹ میں ایل ایل بی تین سالہ کیس کے سٹڈی سینٹر کی قیام کی منظوری بار کونسل اور زکریا یونیورسٹی میں ہونے والے مذاکرات میں طے پانے والے شرائط کی منظوری کے کیسز بھی رکھے گئے ہیں۔

اجلاس میں پرائیویٹ کالجز کی طرف سے شنوائی کی رپورٹ اور درخواست بھی زیر بحث آئے گی ، اجلاس میں ٹی ٹی ایس سمیت پروفیسر کو ترقی نہ دینے پر آنے والے عدالت فیصلوں اور دیگر کیسز پر بھی غور ہوگا ، 34سے زائد پروفیسر کی اپیل بھی سینڈیکیٹ میں پیش کی جائے گی، جس میں اساتذہ کو ترقی نہ دینے پر یونیورسٹی کو ممکنہ مالی نقصان زیر بحث آئے گا۔

علاوہ ازیں رواں سال کے بجٹ 25-26کی منظوری بھی سینڈیکیٹ سے لی جائے گی اجلاس میں ملازمین کی تنخواہوں پینشن کی ادائیگی اور یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کے کیسز کی منظوری بھی لی جائے گی جبکہ دیگر ائٹمز میں اکیڈمک کونسل کے نکات کی منظوری کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے ورک لوڈ کے ازسر نو تشکیل کا کیس بھی شامل کیا گیا ہے، جس پر تفصیلی بحث ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے سٹییچوز کی تیاری کے لئے دوسری یونیورسٹیز سےمنگوائی گئی دستاویزات کا جائزہ بھی سنڈیکیٹ کے اجلاس میں لیا جائے گا جبکہ ہائی کورٹ ملتان اوردیگر عدالتوں میں چلنے والے کیسز بھی سنڈیکیٹ میں پیش کئے جائیں گے۔

پی ایچ ڈی کی سٹڈی لیو کے لیے نیا کرائٹیریا بنانے کی منظوری لی جائے گی ایل ایل بی تین سال کے لیے بنائے گئے سٹڈی سینٹر کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور کوارڈینیٹرز کی تعیناتی کا کیس بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

سنڈیکیٹ میں زکریا یونیورسٹی کا ہیومن ریسورس سینٹر بنانے یا کیس رکھا گیا ہے تاکہ یونیورسٹی کی کے ملازمین اور اساتذہ کی کمی کو دور کیا جا سکے۔

اجلاس میں شعبہ سیاسیات کے پروفیسر ڈاکٹر طاہر اشرف کے چیئرمین شپ کو روکنے اور انہیں ہٹانے کا کیس بھی سنا جائے گا جبکہ عدالت کی طرف سے انے والے احکامات ہی روشنی میں ان کی دوبارہ تعیناتی اور ڈاکٹر عمر فاروق زین کے خلاف جعلی دستخط سے چیک نکلوانے پر کاروائی کرنے کا کیس بھی زیر بحث آئے گا جبکہ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے چیئرمین اور ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی حتمی منظوری کا کیس بھی سنڈیکیٹ میں رکھا گیا ہے۔

سنڈیکیٹ میں کالجز کی ایفیلیشنز اور ان کے حوالے سے آنے والی سفارشات کی منظوری بھی لی جائے گی، زکریا یونیورسٹی میں فیول کھپت اور اس کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی کی رپورٹ پیش کیا جائے گی تاکہ پیٹرول کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو کنٹرول کیا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button