Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا اجلاس، سلیکشن بورڈ پر تحفظات، گاڑیاں خریدنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

زکریا یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر زبیراقبال کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس کا صرف ایک تہائی حصہ زیر بحث آسکا، باقی کیسز ڈیفر کردئے گئے۔

ذرائع کے مطابق سینڈیکیٹ اجلاس میں بجٹ2025-26 کی منظوری دی گئی، تاہم فیسوں میں اضافے کو ممبران نے تنقید کانشانہ بنایا، ممبر ساجد طفیل کا کہنا تھا کہ فیسوں میں یکدم تین ہزار سے لیکر 8 ہزار تک اضافہ کردیاگیا جو غریب طالبعلم کے بس سے باہر ہے اس لئے نظر ثانی کی جائے، تاہم ہاوس نے بجٹ کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں اساتذہ کا ورک لوڈ بڑھانے کی منظوری دے دی گئی، جس پر اساتذہ کی طرف سے شدید مزاحمت کاسامنا کرنا پڑا اساتذہ کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ ورک لوڈ بڑھا کر کوالٹی متاثر ہوگی، وہ پہلے ہی کورسز اکھٹا کرکے پڑھا رہے ہیں، بونس کی مد میں ملازمین کو 5 کروڑ بانٹ دئے جاتے ہیں، ایوننگ الاؤنس دیا جارہا لیکن ٹیچر پر کام کا بوجھ بڑھایا جارہا ہے، تاہم وائس چانسلر نے ان کی بات ماننے سے انکار کردیا اور ورک لوڈ کی تشکیل نو کردی گئی۔
ایسوسی ایٹ پروفیسر 3 اور لیکچرر اور اسٹنٹ پروفیسر چار چار لیکچر دیں گے۔

ہاوس نے پی ایچ ڈی سکالر جن کی ریسرچ ورک جاری ہے کو کلاسز میں دوکورسز پڑھانے کی منظوری دے دی ان ٹیچرز کو 10ہزارروپے فی کورس دیا جائے گا، ہاؤس نے کم سے کم معاوضہ کا آئیٹم منظور کرلیا، جس کے بعد اب ڈیلی ویجز کی کم سے کم تنخواہ 40 ہزار ہوگی، تاہم ہاؤس نے باقی واجبات دینے سے معذرت کرلی۔

ہاوس نے پی ایچ ڈی سٹڈی لیو کی منظوری دے دی، اب بیرون ممالک والے سکالر کو چارسال اور ملک میں پی ایچ ڈی کرنے والے کو تین سال کی چھٹی مل سکے گی۔

ڈاکٹر اسد گردیزی کیس میں ان کی ڈگریاں ایچ ای سی سے منظورکراکے رپورٹ دوبارہ سینڈیکیٹ میں لانے کی ہدایت کی گئی، ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کے لئے سٹڈی سینٹر بنانے کی منظوری دی گئی اور چیف کوآرڈینٹرکا عہدہ تخلیق کردیا گیا یہ فیصلہ بھی کیاگیا کہ تمام امیدواروں کو گھوسٹ کالج سے نہیں ہوں اور ان کا کیس کلیئر ہوگا اس کاامتحان لیا جاسکے گا۔

ہاوس نے رکے ہوئے امتحان لینے کی منظوری بھی دے دی، اکیڈمک کونسل کے منٹس منظور کرلئے گئے ،شعبوں کے چیئرمین اور چیئرپرسن ، ڈائریکٹرتعینات کرنے کے کیس میں یہ فیصلہ کیا گیا جو وائس چانسلر نے تعیناتیاں کی ہیں ان کی منظوری دی جاتی ہے۔

زکریا یونیورسٹی دونوں سلیکشن بورڈ کو تین ممبران نے غیر قانونی قرار دے دیا، ایچ ای ڈی، ایچ ای سی کے نمائندہ اور جسٹس الطاف ابراہیم نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے موقف تھا کہ یہ اسامیاں زائد لمعیاد ہوچکی ہیں، اس لئے ان پر انٹرویو نہیں ہوسکتے۔

بعد ازاں انہوں نے اختلافی نوٹ دے دیا، تاہم ہاؤس نے فیصلہ کیا کہ جس امیدواروں کی سلیکشن کاعمل شفاف ہےش وہ قائم رہیں گے جبکہ جن امیدواروں نے اپنی پریزنٹیشن دی یا عدالت عالیہ میں کیس ہے ان کی رپورٹس آئندہ سنڈیکیٹ میں لائی جائے گی، جس کے بعدان کے کیسز کافیصلہ کیا جائے گا، تاہم تین اہم افراد کی طرف سے تحفظات کا اظہار سلیکٹ ہونےوالے ٹیچرز کےلئے خطرے کی گھنٹی قرار دی جارہی ہے۔

ہاوس نے کرنٹ ایجنڈے میں دولگژری گاڑیاں خریدنے کے کیس کو مسترد کردیا، کروڑوں روپے مالیت گاڑیوں کا کیس ہاؤس نے یہ کہ کر مسترد کردیا کہ ایک طرف یونیورسٹی مالیاتی بحران کا شکار ہے دوسری طر ف بلا جواز گاڑیاں نہیں خریدی جاسکتیں۔

ہاؤس میں ڈاکٹر طاہراشرف کیس کی سماعت نہیں ہوسکی، ان کو ہٹانے کے 16 تین کے تحت احکامات کی منظوری نہیں دی گئی اور کیس ڈیفر کردیاگیا۔

ڈاکٹر عمرفاروق ذین کے خلاف جعلی دستخظوں سے بل نکلوانے کا کیس بھی ڈیفر کردیا گیا، ہاؤس میں عدالتی کیسز کو بھی زیربحث نہیں لایا گیا اور ڈیفر کردئے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button