Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی : سینڈیکیٹ کی ایک سیٹ خالی ہوگئی
زکریا یونیورسٹی کے ممبر سینڈیکیٹ جسٹس الطاف ابرہیم ایل ڈی اے کمیشن کے چیئرمین تعینات، سینڈیکیٹ کی سیٹ خالی ہوگئی ۔
تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے جسٹس الطاف ابرہیم کو ایل ڈی اے کے کمیشن کا نیا چیئرمین تعینات کردیا ہے، اور انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قانون 3(6) کے تحت ایل ڈی اے کمیشن کا چیئرمین تعیناتی کے بعد دوسری کوئی پوزیشن یا ممبر شپ نہیں رکھ سکتا، جس کی وجہ سے وہ اب زکریا یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کے مزید ممبر نہیں رہے، اور اس طرح یہ سیٹ خالی ہوگئی ہے ۔